fbpx

زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا ساتواں اجلاس شروع

چاغی:پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی معاہدات کا نیا دور شروع ہوگیا ایرانی شہر زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا ساتواں اجلاس، اطلاعات کے مطابق ایرانی شہر زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا ساتواں اجلاس آج منعقد ہوا۔

ملکی ذخائر8 ارب 68 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک نے معیشت کے بارےمیں‌ خوشخبری…

زاہدان میں اس اجلاس کے پہلے روز پاک ایران سرحدی تجارت کے امور کا بغور جائزہ لیا گیا۔پاکستان اور ایرانی حکام کے مابین مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس دو روز تک جاری رہے گا۔اجلاس میں کلکٹر پاکستان کسٹمز کی قیادت میں 24 رکنی پاکستانی وفد بھی شریک ہیں۔

کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندوؤں کی آباد کاری کا منصبوبہ

اجلاس میں اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے عہدیداروں کا وفد بھی شریک ہیں۔ ان کے علاوہ اجلاس میں پاکستان سے دس سرکاری اداروں کے افسران شریک ہیں ۔ واضح رہے کہ اجلاس میں دو طرفہ تجارتی مسائل، مواقع، ضروریات اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

پرویز مشرف اور پیر پگارا صبغت اللہ راشدی کی ملاقات ، کیا اہم گفتگوہوئی خبرسے ہلچل…

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.