وانا، وزیرستان : وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا،

ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (ذیشان خان ) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر وانا کا افتتاح کردیا،
دفتر کا افتتاح ریجنل ہیڈ/ انچارج سنگ مرجان محسود اور اسسٹنٹ کمشنر وانا یاسر سلمان کنڈی نے کیا۔اور عوامی شکایات اور مسائل سننے کیلئے موسیٰ نیکہ پبلک سکول اینڈ کالج وانا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹروانا کا افتتاح کیا، اس کے علاوہ موسیٰ نیکہ پبلک سکول اینڈ کالج وانامیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
دفتر کا افتتاح وفاقی محتسب ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن انچارج/ریجنل ہیڈ سنگ مرجان محسود اور اسسٹنٹ کمشنر وانا یاسر سلمان کنڈی نے کیا۔
ریجنل ہیڈ اور افسرا ن وفاقی محتسب علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل وانا ضلع جنوبی وزیرستان میں آمد اور تحصیل کمپاؤنڈ وانا میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر دفتر کا افتتاح کیا، اس موقع وفاقی محکموں کے سربراہان، قبائلی عمائدین اور عام لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بعد ازاں موسیٰ نیکہ پبلک سکول اینڈ کالج وانا میں کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا ۔ وفاقی محتسب علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کے انچارج/ریجنل ہیڈ ریٹائرڈ چیف سیکرٹری جناب سنگ مرجان خان محسود، عمران خان محسود سینئر انویسٹیگیشن آفیسر اورشفقت علی اسسٹنٹ رجسٹرار نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر تحصیل وانا کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم سے فاٹا ٹرائبل ضلع میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا پہلادفتر کا افتتاح کر رہے ہیں نیز دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے دفاتر کی انسپکشن بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران کے ہمراہ 21 دسمبر بروز بدھ دن 11 بجے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں لوگوں نے وفاقی محکموں خصوصاً ٹیسکو، BISP، نادرا، پاسپورٹ آفس اور PTCL کے کیخلاف شکایات کے انبار لگادئیے جس پر ریجنل ہیڈاورافسران وفاقی محتسب نے متعلقہ محکموں کے افسران کواحکامات صادر کر کے موقعہ پر ہی ریلیف مہیا کیا۔ اس کے علاوہ IRD پروگرام اور عوام کو ادارے کے متعلق آ گاہ کیا اور لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا بنیادی مقصد یہ تھاکہ شہریوں کو سرکاری افسران تک رسائی ممکن ہوسکے تاکہ تمام لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ غریب عوام کے مسائل پر کسی قسم کی کوتاہی اور سستی بردشت نہیں کی جائے گی۔ عوام نے کھلی کچہریاں منعقد کرنے پروفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہا۔

Comments are closed.