وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس ٹرمینل،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار): ڈیرہ غازی خان میں انٹر سٹی بس ٹرمینل کے افتتاح کو حتمی شکل دے دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے عوامی مسائل کے حل اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے افسران کو ٹاسک دے دئیے کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ سیوریج،واٹر سپلائی،صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس ٹرمینل،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔متعلقہ محکمے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔کمشنرنے کارپوریشن واجبات کی وصولی کیلئے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور نادہندہ دکانداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے کمشنر نے گدائی،خدابخش چوک اور مین ڈسپوزل ورکس دیکھے۔مانکا کینال پر مین سیوریج لائن کی تنصیب کا جائزہ لیا۔انہوں نے زیر تکمیل بس ٹرمینل،سول مائنر اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیاکمشنر نے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل ورکس کی بھل صفائی کے ساتھ انہیں مکمل گنجائش کے ساتھ چلایا جائے۔خراب مشینری کو بروقت مرمت کرکے فنکشنل حالت میں رکھا جائے۔کوئی بھی ڈسپوزل ورکس بند نہیں ہونا چاہئے۔متبادل مشینری اور جنریٹرز کا بندو بست کیا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے ڈی سی آر طیب خان،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم،اے سی شکیب سرور،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایکسئین عدنان نسیم،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے۔

Leave a reply