پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ میں ناقابل یقین تنخواہیں،سارا بوجھ غریبوں پر

0
32

کراچی : پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ میں ناقابل یقین تنخواہیں،سارا بوجھ غریبوں پر،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے اخراجات اورمراعات کے حوالے سے ایسے حقائق سامنے آرہے ہیں کہ جنہیں سن کرہوش اڑجاتے ہیں‌،

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہو اہے کہ پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے بارے میں ناقابل یقین حقائق جانیئے ۔

پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کا ایک چیئرمین ، ایک چیف ایگزیکٹو ، ایک چیف آپریٹنگ افسر ، اور ایک چیف فنانشل افسر ، صرف یہ ہی نہیں اب ذرا جگر تھام کر پڑھئے ۔

پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ میں کل 12 ڈائریکٹر ہیں ، 8 سینئر جنرل منیجر ہیں ، 3 جنرل منیجر ہیں ، 5 کوچ ، درجنوں دوسرے چھوٹے بڑے افسر، حتیٰ کہ صحافیوں سے ملاقات کے لئے 2 ڈائریکٹر ہیں ، 1 سینئر منیجر ہے اور 4 منیجر ہے ۔

قومی خزانہ کس بے دردی اور وحشیانہ انداز میں لٹایا جا رہا ہے ۔ اس کی دل دہلا دینے والی مختصر داستان ! چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ (مصباح الحق) 32 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کرتے ہیں ۔

وقار یونس اور بائولنگ، فیلڈنگ وغیرہ کے 5 کوچ فی کوچ 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں ۔ 31 ڈائریکٹر و جنرل منیجر وغیرہ ہیں جو فی کس کم از کم 10 سے 15 لاکھ روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں ۔

 

 

اب ذرا کھلاڑیوں کی عیاشیاں ! 35 رجسٹرڈ کھلاڑی، ہر کھلاڑی 50 ہزار سے آٹھ لاکھ روپے، 6 کھلاڑی 8 لاکھ روپے ماہانہ لے رہے ہیں ۔ ہر کھلاڑی کو میچ کے دوران 35 ہزار روپے روزانہ اضافی الائونسز ہیں ۔

صرف ایک کھلاڑی سرفراز احمد کی ایک سال کی آمدنی چار کروڑ 68 لاکھ روپے ( وہ بھی ڈالروں میں ) جس ملک کی 80 فیصد آبادی شدید غربت، فاقوں اور بیماریوں کی زد میں ہے ۔

Leave a reply