بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی کی میت پاکستان کے حوالے

بھارت کی جیل میں قید تشدد سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی میت بھارت نے پاکستان کے حوالے کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے رہائشی ماہی گیر محمد سہیل غلطی سے سرحد پار کر گیا تھا جسے بھارت نے گرفتار کر لیا، محمد سہیل کو 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا،گزشتہ ماہ اس پر بھارتی جیل میں تشدد کیا گیا تھا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، بھارتی حکام نے اس کی میت واہگہ بارڈر ر پاکستان کے حوالے کر دی ہے. ماہی گیر محمد سہیل محمدی کالونی کا رہائشی تھا.
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ماہی گیر رہا کئے اور بھارت کی جیلوں سے قیدیوں کی لاشیں آ رہی ہیں.