مریم نوازکادعویٰ کہ واجپائی اورمودی چل کرہمارےگھرسچا :واقعی مودی نوازشریف ایک سوچ ایک فکرکانام:بھارتی میڈیا

0
36

نئی دہلی:نوازشریف کی بیٹی کایہ دعویٰ کہ واجپائی اورمودی چل کرہمارےگھرسچا:واقعی مودی اورنوازشریف ایک سوچ ایک فکرکا نام ہے:بھارتی میڈیا نے بھی پاکستانی سیاست میں اپنا حصہ ڈال دیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی اس گفتگو کو شہ سرخیوں کا حصہ بنایا ہے جس میں مریم نوازنے بھارتی حکمرانوں سے شریف فیملی کے ذاتی تعلقات پربات کی

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاہور میں ن لیگ کی یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے عمران خان کی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ مریم نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کا عمران حکومت پر حملہ کرنے کے لئے سہارا لیا۔

انہوں نے کہا کہ شاید عمران حکومت یہ بھول گئی ہے کہ واجپئی اور مودی ہمارے گھر چل کر آئے ، یہ نواز شریف کا وژن ہے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے نوازشریف کی ذاتی دلچسپی کا کھل کراظہارکیا ہے

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ غور طلب ہے بات ہے کہ اٹل بہاری واجپئی 1999 میں پاکستان جب بس سے گئے تھے تب نواز شریف ہی وزیر اعظم تھے اور 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی اچانک پاکستان پہنچے ، تب بھی نواز شریف ہی وزیر اعظم تھے

بھارتی میڈیا نے مریم نواز کے موقف کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکے دعوے میں بالکل صداقت ہے ، وہ جھوٹ نہیں بول رہی ، بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بات میں بھی کوئی شک ہیں کہ نوازشریف اورمودی ایک فکرایک سوچ کا نام ہے

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مریم نوازکے اس دعوے کواس لیے نہیں جھٹلایا جاسکتا کیوں کہ نوازشریف اورمودی کے درمیان ذاتی نوعیت کے تعلقات تھے اورنوازشریف نے کبھی بھی ایسی بات نہیں کی جس سے مودی کی دل آزاری ہو

بھارتی میڈیا نے مریم نواز کے اس دعوے کو سچا قراردیا کہ واجپائی اورمودی نوازشریف سے محبت کرتے ہیں ، میڈیا کا کہنا ہےکہ واجپائی کو نوازشریف سے کبھی خطرہ نہیں ہوا

ذرائع کے مطاب بھارتی میڈیا نے اس خواہش کا اظہارکررہا ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے عمران خان کی حکومت زمین بوس ہوجائے اورپھرسے نوازشریف کی حکومت آجائے

Leave a reply