سرگودہا میں یوم آزادی کیسے منایا جائے گا،کمشنر سرگودہا نے بتا دیا

0
43

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا ڈویژن میں یوم آزادی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا.کمشنر شیخ ظفر اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں تمام سرکاری ونجی عمارتوں پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے.
حکومتی ہدایات پر 15 ,اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں تمام سرکاری ونجی عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں گے اور کالی پٹیاں باندھ کر بھارت کے خلاف احتجاج کیا جائےگا. کمشنر شیخ ظفر اقبال

Tagsbaaghi

Leave a reply