پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، مارکیٹ کا آغاز تیزی سے ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی جبکہ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 243 پوائنٹس پر پہنچ گیا،تجزیہ کاروں کے مطابق بجٹ کے بعد کاروباری فضا میں اعتماد بحال ہوا ہے، جبکہ معاشی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث سرمایہ کاری میں بہتری کے امکانات بڑھ گئے ہیں مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں بھی تیزی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 30 ہزار 344 کی سطح پر بند ہوا تھا۔