بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 1000 سے زائد، مریضوں میں بھی اضافہ

0
49

بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 1000 سے زائد، مریضوں میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 1897 مریض سامنے آئے جبکہ 73 ہلاکتیں ہوئی ہیں

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 62 ہو چکی ہے، بھارت میں کرونا سے 1079 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، آٹھ ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں

بھارت کی 33 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے، کرونا کے مریضوں میں 111 غیر ملکی بھی شامل ہیں. کرونا کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں جہاں ایک دن میں 728 مریض سامنے آئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 9318 ہو گئی ، مہاراشٹر میں 400 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، 1388 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی حلقے گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 196 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد 3744 ہو گئی ہے اور 19 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شگان کی تعداد 181تک پہنچ گئی ہے ۔ دہلی میں 24 گھنٹوں میں 206 نئے کیسز درج کئےگئے ، دہلی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3314 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

بھارتی ریاست راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 102 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2364 ہو گئی ہے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 51 ہو چکی ہے ۔ تمل ناڈو میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2058 ہو گئی اور اب تک 25 افراد کی موت ہو چکی ہے.

لاک ڈاؤن کی اہمیت بتانے جانیوالی پولیس پر عوام کا حملہ،سات اہلکار زخمی

Leave a reply