بھارت اپنے رویے سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا ،ترجمان دفتر خارجہ

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کراچی اسٹاک ایکسچینج دہشتگردی حملے پر بیان دیا ہے

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگرد کارروائیوں میں را کے ملوث ہونے کے شواہد عالمی برادری کو دے چکا ہے ، بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے کراچی حملے پر بیان حقائق سے نظریں چرانا ہے، بھارت اپنے رویے سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا ،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کی طرف سے ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کرانے کا نوٹس لے، بیرونی مدد سے ہونے والا بذدلانہ حملہ پاکستان مخالف ریاستی دہشتگردی کا عکاس ہے،پاکستان اس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری جواب سے حملے کو ناکام بنایا،حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، ت

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے چار پولیس افسران نے جام شہادت نوش کیا ،پاکستان دنیاکومودی کےدھمکی آمیزبیانات سےمسلسل آگاہ کرتارہا ہے،

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

Leave a reply