بھارت کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہتھیار منتقل کر رہا ہے، مشعال ملک کا انکشاف

0
34

بھارت کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہتھیار منتقل کر رہا ہے، مشعال ملک کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو چار مہینے ہو گئے،کشمیر میں ایمبولینس تک کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کو کشمیر پر ایک مضبوط پالیسی بنانا ہو گئی،ہمیں طلباء کو بتانا ہو گا کہ کشمیر کا مسئلہ کیا ہے

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے لیے اپوزیشن اور حکومت کو ایک پیچ پر آنا ہو گا،کشمیر کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہونگا،حریت قیادت پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے ،بھارت کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہتھیار منتقل کر رہا ہے ،نریندر مودی کی کشمیر پر پالیسی کو انٹرنیشل سطح پر بے نقاب کرنا ہو گا

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو ہے سکول اور کالج بند ہیں ،کشمیریوں کے حق خود اردایت کے لیے لڑنا ہو گا ،ہندوستان خطے میں ایک مافیا بن چکا ہے،ہندوستان کو کاؤنٹر نہ کیا تو اسکا اگلا قدم آزاد کشمیر ہو گا

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری مائیں شہید بیٹوں کے جنازے کے جلوس کی قیادت کرتی ہیں۔ بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر کشمیری مائیں ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔ بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کر کے عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسلسل کرفیو اور محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

Leave a reply