بھارت کی چین کی سرحد پر T-90S ٹینکوں اور جدید جنگی طیاروں کے ساتھ بڑی فوجی مشقیں

0
51

لندن :بھارت کی چین کی سرحد پر T-90S ٹینکوں اور BMP-2 IFV کے ساتھ بڑی فوجی مشقیں اطلاعات کے مطابق بھارت نے چین کی سرحد کے ساتھ تاریخ کی بہت بڑی جنگی مشقیں شروع کردی ہیں ، ان مشقوں کا مقصد چین کو واضح پیغام دینا ہے کہ بھارت اینٹ کا جواب پتھرسے دے گا

معروف میڈیا گروپ کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ واقعی بھارت نے جنگی گاڑیوں کی تعیناتی جاری رکھی ہے اور بی ایم پی 2 ساراتھ آئی ایف وی انفنٹری گاڑیاں ، ٹی 90s کے اہم جنگی ٹینکوں کے ساتھ ساتھ جنگی ہیلی کاپٹرز اے ایچ -64 اپاچی کا استعمال کرتے ہوئے فوجی مشقیں کیں

باغی ٹی وی کے مطابق 18 جولائی بروزجمعۃ 2020 کو جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب T-90S ٹینک اور بی ایم پی – 2 سارتھ نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ان مشقوں کا وزٹ بھی کیا ہے

ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور ہندوستانی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ ناراوا 17 جولائی 2020 کو لیہہ کے اسٹکنا خانقاہ پہنچے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے اسٹاکنا میں پیرا ڈراپنگ اور بڑی زمینی مشقیں کیں۔ بھارت کے زیرقبضہ شہر لداخ کے لیہ ضلع کا گاؤں سمیت دیگرعلاقوں کا وزیر دفاع اپنے دو روزہ دورہ کریں گے۔

باغی ٹی وی کے مطابق چینی سرحد کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فوجیوں اور جنگی گاڑیوں کی تعیناتی بھارت کی سرحد کے ساتھ آرٹلری ، ٹینکوں اور فوجیوں کے ساتھ گشت جاری ہے بھارتی حکام کا کہنا ہےکہ بھارت نے یہ مجبورا چین کی طرف سے ان کے علاقوں‌میں مداخلت کرنے کے خلاف یہ فوجی مشقیں کی ہیں‌

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ مئی کے مہینے کے آغاز سے ہی بھارتی افواج کو چینی افواج کی طرف سے ہزیمت اٹھانا پڑی ہے ،یہ بھی بتایا گیا ہےکہ بھارت نے یہ قدم اس لییے اٹھایا ہے کہ چین نے ہندوستانی سرحد کے ساتھ واقع مقامات پرجارحیت کرنے کی کوشش کی ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ جن میں لداخ میں متنازعہ پینگونگ جھیل اور تبت خود مختار علاقے کے قریب ، اور سکم کے درمیان سرحد کے قریب بھی شامل ہیں۔

Leave a reply