پاکستان نے بھارتی صدر کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دیکر اچھا نہیں کیا ، اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے
بھارت کی پاکستان پر کھل کر تنقید ، بھارت نے پاکستان کی جانب سے بھارتی صدر کے طیارے کو گذرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت پاکستان کے اس اقدام سے ناراض ہے اور اس سلسلے میں نظرثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے نئی دہلی کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی صدر کے طیاروں کو پاکستان کے فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت کی نہیں دی اور بھارتی درخواست سختی سے مسترد کی جاتی ہے
یاد رہے کہ ان دنوں بھارتی صدر رام ناتھ کوئند پیر سے آئسلینڈ، سوئیزرلینڈ اور سلووینیا کا دورہ شروع کرنےوالے ہیں۔پاکستان کشمیریوں پر مظالم کی وجہ سے نئی دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کی سطح کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود کو پوری طرح بھارت اور پاکستان کے زمینی راستے سے ہند افغان تجارت روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔