بھارتی ڈرامے چلیں تو سب خوش،اسلامی ہیروز کے ڈراموں پر اعتراض،فیصل جاوید نے کیا سینیٹ میں بڑا اعلان

0
60

بھارتی ڈرامے چلیں تو سب خوش،اسلامی ہیروز کے ڈراموں پر اعتراض،فیصل جاوید نے کیا سینیٹ میں بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اراکین کچھ گفتگو کورونا پر بھی کرلیں ،کورونا کے حوالے سے کوئی ٹھوس تجاویز سامنے نہیں آئیں،اجلاس بلانے کا مقصد فیل ہوتا نظر آتا ہے،

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم، صوبائی خودمختاری کی بات کرتے ہیں،وہ جماعتیں جنہوں نے ترمیم کا کریڈٹ لیا وہ بتائیں کہ انھوں نے کیا کیا فائدہ حاصل کیا،یاسمین راشد،تیمورجھگڑا ایکٹونظرآئے،ایک صوبےکےوزیرصحت کون ہیں گوگل کرنا پڑتا ہے،لاک ڈاؤن ڈی ایچ اے میں رہنے والوں کو ٹھیک لگتا ہے،لیاری، مچھر کالونی اور غریب علاقوں میں رہنے والا تو برے حال میں چلا گیا ہے،

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم نے اپنے کتے کے نام پر ٹائیگر فورس بنا لی،مشاہداللہ خان کا سینیٹ میں خطاب

وفاقی وزیر اطلاعات نے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو سنائیں کھری کھری

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پھر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان لاک ڈاؤن کیوں نہیں کر رہا،پاکستان میں کورونا ابھی نہیں بہت پہلے آچکا تھا،پاکستان میں کرپشن کا کورونا بہت پہلے آگیا،اٹھارہویں ترمیم میں جو نقائص ہیں ان کا جائزہ لینے میں کوئی مضائقہ نہیں، جب ہندوستان کے ڈرامے اور فلمیں چلیں تب تو کسی نے اعتراض نہیں کیا،لیکن جب عمران خان نے کہا کہ اسلامی ہیروز پر ڈرامے لگائے جائیں تو اعتراض ہوگیا،اب پاکستان بھی اسلامی ہیروز پر کام کرکے ڈرامے اور فلمیں بنائیں گے،

مشکل وقت میں چین کی پاکستان کی مدد، پاکستان نے بھی سینیٹ میں اہم قدم اٹھا لیا

Leave a reply