بھارت، سیلاب سے 2ریاستوں میں 11ملین بے گھر، 128ہلاک

0
69

بھارتی ریاستوں آسام اور بہار میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 128تک پہنچ گئی ہے جبکہ بے گھر افراد کی تعداد تقریباً11ملین ہیں۔
آسام کے سیلاب میں ہلاک شدگان کی تعداد 50تک پہنچ گئی جبکہ اس کے 27اضلاع ابھی بھی زیر آب ہیں۔ کم وبیش ساڑھے پانچ ملین افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ متاثرہ مویشیوں کی تعداد بھی 1.44ملین تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری طرف بہار میں سیلاب سے 78افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبے کے 12اضلاع میں متاترین کی تعداد ساڑھے پانچ ملین ہے۔
البتہ دریائے باگ متی میں پانی مظفر پور اور ستامرحی کے مقام پر پانی خطرے کے مقام پر پہنچ چکا ہے اور دریائے کمالا بالام میں مادھوبانی کے مقام پر پانی خطرے کے نشان تک پہنچ چکی ہے۔
آسام کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے ہر متاثرہ خاندان کے لیے 6000روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply