بھارت:گستاخانہ بیان پر احتجاج کرنیوالے مسلم رہنماؤں کے گھر مسمار

0
24

لکھنؤ: بھارت میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی پر احتجاج کرنے والے مسلمان رہنماؤں کے گھر مسمار کر دیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا جرم بن گیا۔ الہ آباد میں مسلمان سیاسی شخصیت کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔

بی جےپی رہنماکاگستاخانہ بیان:”اوآئی سی سخت ایکشن لے“یہ گُستاخی اوربدتمیزی برداشت…

مسلم رہنما محمد جاوید کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے مسلمان پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز بیان کے خلاف احتجاج کی قیادت کی تھی۔ محمد جاوید کے گھر کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کیا گیا۔

سرکاری کارروائی کا نوٹس دینے کے صرف تین گھنٹے بعد ان کا گھر گرا دیا گیا۔ گذشتہ روز سہارن پور میں احتجاج کرنے والے دو مسلمانوں کے گھر بھی منہدم کر دیے گئے تھے۔

ہالینڈ کےگُستاخ نےایک بارپھرحضرت محمدﷺکی شان میں گُستاخی کردی:عمران خان کوبھی آڑے…

خیال رہے کہ بی جے پی کی ملعون رہنما نوپور شرما نے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔

نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں ممبئی پولیس نے طلب کرلیا ہے۔ نوپور شرما کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے 25 جون کو بلایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ چینل سے توہین آمیز بیان کی ویڈیو طلب کی گئی تھی جس کے بعد انہیں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

حرمت رسولﷺپرجان بھی قربان:نبی رحمتﷺکی شان میں گستاخی :شریف خاندان مودی کیخلاف…

Leave a reply