بھارت: مسلمان کو حرام گوشت کھلائے جانے کا واقعہ،مجرموں کو سزا نہیں دے سکتے،معاوضہ دینا قبول ہے: کمیشن

0
28

نئی دہلی:بمسلمان کوحرام گوشت کھلائے جانے کا واقعہ،سزا نہیں دے سکتے،معاوضہ دینا قبول ہے: کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ،اطلاعات کے مطابق ضلع پشوناتھ میں 48 سالہ شوکت علی کو گائے کا پکا ہوا گوشت بیچنے پر ہندوؤں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں زبردستی خنزیر کا گوشت کھلایا تھا۔

بھارتی نیوز ایجنسی دی وائر اردو کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں ضلع پشوناتھ میں شوکت علی کو اپنی چائے کی دکان میں گائے کا پکا ہوا گوشت بیچنے پر مقامی انتہا پسند ہندوؤں نے پولیس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور زبردستی خنزیر کا گوشت کھلایا تھا۔

سرکار کی جانب سے واقعے کا نوٹس نہ لیے جانے پر بھارتی ہیومن رائٹس کمیشن نے سرکار کو شوکت علی کو 1 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت کی ہے اور 6 ہفتے کے اندر اندر کمیشن کو ادائیگی کے ثبوت مع رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply