اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔
سلامتی کونسل کے مباحثے میں مستقل مندوب عا صم افتخار نے کہا کہ ایک بڑی طاقت کا غیر محدود علاقائی بالادستی کا خواب دیکھنا تشویشناک ہے، بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں سے خارج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دریاؤں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش بھی اپنا رہا ہے، جو بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور علاقائی آبی تعاون کے اصولوں کے منافی ہے۔
لاہور :سی سی ڈی کی کارروائیاں،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا نوٹس لے اور خطے میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔
سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ