قیادت کا فرق،پاکستان ابھررہا ہے اوربھارت معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے ،آئی ایم ایف
نئی دہلی :قیادت کا فرق،پاکستان ابھررہا ہے اوربھارت معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے،مذہبی جنونیت نے بھارتی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا، آئی ایم ایف کی مایوس کن پیشگوئی نے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں،اطلاعات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت میں سست روی کی پیشگوئی کردی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بھارت میں قوت خرید، سرمایہ کاری اور ٹیکس وصولی میں نمایاں کمی آرہی ہے۔
مسلم مخالف شہریتی قانون:بی جے پی کو جھاڑ کھنڈ میں شکست
آئی ایم ایف کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگی کے باعث اخراجات میں اضافہ ممکن نہیں۔ اس سے قبل اکتوبر میں بھی آئی ایم ایف نے بھارت کی معاشی شرح نمو میں 1 فیصد کمی کی پیشگوئی کی تھی۔ بھارت میں بے روزگاری کی شرح بھی 40 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ آٹو سیکٹر میں بھی بے انتہا سست روی اور صارفین کی قوت خرید میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
دنیا کےمہنگےترین دنبےکی نیلامی،کتنے میں فروخت ہواجان کرہوں گےآپ حیران
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت کی شرح نمو 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، جولائی تا ستمبر بھارتی معاشی شرح نمو ساڑھے 4 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا ستمبر بھارتی معیشت کی شرح نمو 7 فیصد تھی، رواں سال اپریل سے جون 2019 میں بھارت شرح نمو 5 فیصد تھی۔
بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین
معاشی ابتری کی وجہ سے لدھیانہ میں سائیکلوں اورآگرہ میں جوتے جیسی صنعتوں سے وابستہ غیرمنظم شعبے بڑی تعداد میں بند ہوچکےہیں،بھارتی ماہر معاشیات کے مطابق 3 برسوں میں بھارت میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں ملازمین کی تعداد 45 کروڑ تھی جو کم ہو کر 41 کروڑ رہ گئی ہے۔
یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام
یاد رہے کہ دوسری طرف آئی ایم ایف نے یہ تسلیم کیا ہےکہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان ایک معاشی مرکز کے طورپرابھررہا ہے، آئی ایم ایف کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان کی اپوزیشن مانے یہ نہ مانے لیکن عالمی ادارے یہ مان چکے کہ عمران خان پاکستان کی معیشت کوایک درست سمت میں لے جارہے ہیں