بھارت اب رہنے کے قابل نہیں رہا ، جہاں اپنے غیرمحفوظ ہوں وہاں پردیسیوں کا کیا حشرہوگا، عالمی ادارے چیخ اٹھے

0
27

نئی دہلی : بھارت اب رہنے کے قابل نہیں رہا ، جہاں اپنے غیرمحفوظ ہوں وہاں پردیسیوں کا کیا حشرہوگا، عالمی ادارے چیخ اٹھے،اطلاعات کےمطابق بھارت غیر ملکی افراد کے لیے ایشیاء کا خطرناک ترین ملک بن گیا، بین الاقوامی تنظیم کے سروے کے مطابق بھارت میں غیر ملکیوں کو جنسی ہراسانی اور سکیورٹی کاعدم تحفظ سب سے زیادہ ہے۔

پاکستان بھارت کشیدگی ؟چینی لڑاکا طیاروں کو خطرناک لیزر ہتھیاروں سے مسلح

تفصیلات کے مطابق عالمی اداروں نے بھارت کو رہنے کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا، اس حوالے سے عالمی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے2019کی خطرناک ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔فہرست کے مطابق برازیل پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور نائیجیریا تیسرے نمبر پر ہے، اس کے علاوہ اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے جہاں لوگوں کو رہنے کیلئے خطرات کا سامنا رہتا ہے۔

جرائم کی شرح میں کمی؛ اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

اسپیکٹیٹرانڈیکس کی فہرست میں برطانیہ12 ویں اورامریکا16 ویں نمبر پر ہے۔ انسانی حقوق، عوام کے استحصال، بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات انڈیکس کا حصہ ہیں۔حقوق غصب کرنا، آزادی اظہار پر پابندی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی اس میں شامل ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قانون نافذ اور بدترین لاک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے۔نیا قانون شہریت ہندووتوا کی ترویج اور اقلیتوں کی حقوق غصب کرنے کا باعث ہے، اس کے علاوہ اسپیکٹیٹر انڈیکس میں تمام معاشرتی پہلوؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام نہ روکا تو ہمارا خاموش بیٹھنا مشکل ہوگا: وزیر اعظم 

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پچھلے پانچ سالوں میں 173 غیرملکی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی 32 غیرملکیوں کوانتہا پسند ہندووں کےہاتھوں جان سے ہاتھ دھونا پڑے اوردرجنوں زخمی بھی ہوئے ، یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ اس سارے عمل میں بھارتی سیکورٹی اداروں کے لوگ بھی شامل ہیں‌

Leave a reply