بھارت کسی بھی جارحیت سے بازرہے،منہ توڑجواب دیں گے:آرمی چیف جنرل عاصم منیر

0
39

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکا لائن آف کنٹرول کا دورہ،تازہ ترین صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کا جائزہ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے نئے سربراہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ہراول دستوں سے ملاقات کی اورسرحد کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

 

پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کی۔ مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ قابلیت اور جنگی تیاری کو سراہا۔

 

 

جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے محاذ پر انڈین لیڈرشپ کی طرف سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں۔ میں واضح طور پر واضح کر دوں، پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں،

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پربھارت کوپیغام دیا کہ اگردشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یاد رکھے کہ پھر اس کا منہ توڑ جواب دیں‌گے

 

 

آرمی چیف نےبھارت سمیت دیگرعالمی برادری کو باور کراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلط فہمی کا نتیجہ غلط مہم جوئی کا باعث بنتا ہے، اگرکسی نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تویاد رکھیں کہ ہمیشہ کی طرح ہماری مسلح افواج کی پوری طاقت کے ساتھ ایک اپنی زندہ جاوید قوم کی حمایت سے پورا کیا جائے گا۔

بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی۔آرمی چیف نے اس موقع پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ دنیا کو انصاف کو یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا گیا وعدہ پورا کریں تاکہ خطے میں دنیا امن کی طرف لوٹ آئے

قبل ازیں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Leave a reply