مودی کی پاکستان دشمنی، برسراقتدار آتے ہیں اسرائیل سے کیا معاہدہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

بھارت نے اسرائیل سے 300 کروڑ روپے مالیت کا نیا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مزید سپائس بم خریدے جائیں گے. ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوبارہ برسراقتدار آتے ہی یہ پہلا معاہدہ ہے جو پاکستان دشمنی میں اسرائیل سے کیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ اور اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے درمیان معاہدے طے پایا ہے جس کے تحت بھارت 100 اسپائس بم مزید خریدے گا۔ یہ وہی بم ہیں جو مبینہ طور پر بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کو رات کی تاریکی میں نام نہاد سرجیل سٹرائیک کا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں گرائے تھے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد یہ پہلا فوجی معاہدہ ہے جوکہ اسرائیل کے ساتھ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ہنگامی طور پر ان بموں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جو رواں سال کے آخر تک ہندوستانی فضائیہ کو مل جائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے فروری میں بالا کوٹ میں پانچ سپائس بم گرائے تھے اور نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جس کے جواب میں پاکستانی ایئر فورس نے دو بھارتی طیارے تباہ کر دیے تھے. پاکستان میں محکمہ جنگلات کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے خلاف بالا کوٹ میں چند درختوں کے جل جانے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا.