انڈیا اتنا بزدل اور ڈرپوک ہے کہ ایک اینکر جو حق اور سچ کی بات کرتا ہے اس سے پریشان ہو گیا ہے سردار بشن سنگھ

0
28

انڈیا اتنا بزدل اور ڈرپوک ہے کہ ایک اینکر جو حق اور سچ کی بات کرتا ہے اور لکھتا ہے اس سے پریشان ہو گیا ہے سردار بشن سنگھ

باغی ٹی وی :سردار بشن سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پتہ چلا ہے کہ باغی ٹی وی کے مالک مبشر لقمان کے خلاف مودی سرکار نے ٹوئٹڑ حکام کو کہا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیں انڈیا اتنا بزدل اور ڈرپوک ہے کہ ایک اینکر جو حق اور سچ کی بات کرتا ہے اور لکھتا ہے اس سے پریشان ہو گیا ہے-

انہوں نے کہا کہ مبشر لقمان اور ان کا ادارہ کشمیریوں کے حق کے لئے ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتا ہے اور باغی ٹی وی پر ہمیشہ حق اور سچ کی بات ہوتی ہے اور نہ صرف کسانوں کے اوپر جو مظالم ہو رہے ہیں اس پر بات کی گئی بلکہ یہ اداراہ جہاں پر بھی ظلم ہوتا ہے اس پر حق اور سچ کی اواز بن کر بات کرتا ہے اور کرتا رہے گا اور انڈیا کی ناپاک کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی-

سردار بشن سنگھ نے کہا کہ ایک صحافی کا کام ہوتا ہے سچ کو اجاگر کرنا اور سچ کو ساری دنیا کے سامنے رکھنا اور یہ میں بات آج بڑے فخر سے کہہ رہاہوں کہ ہمارے پاکستانی اینکر مبشر لقمان صاحب نے ہمیشہ حق سچ کے لئے آواز بُلند کی اور ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی حق سچ کی آواز بلند کریں گے اور حق سچ کی بات کریں گے-

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے مسلسل احتجاج اور انکے مطالبات کو نہ ماننے والی مودی سرکار نے پاکستانی میڈیا کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو وارننگ دلوانا شروع کر دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے

مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے-

انڈین گورنمنٹ کی طرف سے باغی ٹی وی کی خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہوں،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی

Leave a reply