مودی کے ہندوتوا کے خلاف خون آشام مظاہرے ، مزید 16 مظاہرین ہلاک

0
33

مودی کے ہندوتوا کے خلاف خون آشام مظاہرے ، مزید 16 مظاہرین ہلاک

باغی ٹی وی رپورٹ کے مبابق بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں وزیراعظم نریندر مودی کی انتہا پسند حکومت کے منظورکردہ شہریت کے نئے مگر متنازعہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔اتوار کے روز سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں اور تشدد کے واقعات میں مزید چھے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام نے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے کے لیے مختلف مشرقی شہروں میں کرفیو نافذ کررکھا ہے جبکہ احتجاج کی تشہیر روکنے کے لیے انٹرنیٹ پر بھی پابندی عاید کررکھی ہے۔

بھارت کی مشرقی ریاست آسام کے سب سے بڑے شہر گوہاٹی میں صورت حال سخت کشیدہ بتائی جاتی ہے۔اس شہر میں فوجی اپنی گاڑیوں پر گشت کررہے ہیں۔گوہاٹی میں آج قریباً پانچ ہزار افراد نے شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔وہ اس کے خلاف اور آسام کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات تھے.
دہلی میں ہونے والے احتجاج ہنگاموں کی شکل اختیارکرگئے ہیں‌،دوسری طرف پولیس نے مظاہرین پر قابو پانے کی کوشش کی اور طاقت کا استعمال کیا ، جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ احتجاج پرتشدد ہوگیا ، جس کے بعد دہلی میٹرو کے کئی اسٹیشنوں پر آمدورفت روک دی گئی۔ بالخصوص جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں حالات زیادہ خراب ہوگئے تھے۔

Leave a reply