بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

0
85

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس ورینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکم ہوئے پولیس ورینجرز واضع کردیا ملک دشمن کسی غلطی میں نہ رہیں،

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو نشان عبرت بنادیا گیا بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ہمیں اپنی فورسز پر اعتماد ہے شہید ہونیوالے پولیس سب انسپکٹر اور دو پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔دہشتگردوں کا اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے تاجروں،صنعتکاروں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے ، ملک کے معاشی حب کراچی میں دہشتگرد حملہ آور ہوکر صنعت کاروں،تاجروں اور سرمایہ داروں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے

ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے،دہشتگرد ایک بار پھر بلوں سے باہر نکل رہے ہیں اور معاشی حب کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،پولیس ورینجرز کے ساتھ عوام ملکر دہشتگردوں کا خاتمہ کرینگے،کراچی کے امن کو تباہ اور دہشتگردی کرنے والے ملک دشمن اور بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں شہید وں کو سلام پیش کرتے ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت اور حملے کو ناکام بنانے پر پولیس و رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا سیکیورٹی اداروں کو اپنی رٹ قائم رکھنا ہوگی،پولیس ورینجرز کی کراچی کے امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں پر قوم کو فخر ہے،عوام فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں کا کہنا تھا کہ تاجروں ،صنعتکاروں اور عوام کو پولیس ورینجرز پر مکمل اعتماد ہے،انشاء اللہ دہشتگردوں کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

Leave a reply