بھارت اسرائیل کے تعاون سے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

0
42

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں‌ پر ہسپتالوں‌ میں‌ جانے اور کاروبار کی پابندیاں لگا رکھی ہیں،

یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی معیشت کو مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو سے چار ارب ڈالر کا نقصان ہے، یہ نقصان ہندوستان کی حکومت کا نہیں‌ ہوا، یہ اس کشمیری قوم کا ہوا ہے جو تحریک آزادی میں‌ مسلسل حصہ لے رہے ہیں، بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ لے کر گیا لیکن اس نے آج تک یو این کی قراردادوں‌ پر عمل درآمد نہیں‌کیا،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں‌ کو حق خودارادیت دینے کا اقوام متحدہ سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں‌ کیا، بھارت کشمیر پر صحیح معنوں میں‌مذاکرات پر بھی کبھی تیار نہیں‌ ہوا اور اس سلسلہ میں‌ ہمیشہ حیلوں بہانوں سے کام لیا،

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بھارت نے اسرائیل سے سیکھا ہے کہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو کیسے تبدیل کیا جائے، بھارت نے اسرائیل سے کشمیریوں‌پر مظالم کی ٹیکنالوجی لی ہے، وہ فلسطینیوں‌ کی طرح‌ کشمیریوں کو بھی ان کے گھروں سے بے دخل کرنا چاہتا ہے،

Leave a reply