انڈیا کی درخواست پر دو مرتبہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی. ڈاکٹر محمد فیصل

0
35

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ انڈیا نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کے لئے دو مرتبہ گزرنے کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان کی جانب سے انہیں اجازت دی گئی.


باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھاکہ پہلی مرتبہ ان کے وزیر خارجہ نے جانا تھا تو انہیں‌ اجازت دی گئی جبکہ
دوسری مرتبہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی خاطر جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی گئی جس پر انہیں‌ اس کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اب انڈیا کی مرضی ہے کہ وہ کون سا روٹ اختیار کرتے ہیں.

واضح رہے کہ انڈیا کی جانب سے نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی تاکہ وہ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم ی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک جا سکیں‌. پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نئی دہلی کی درخواست پر دی گئی ہے تاہم اب بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ بشکیک جانے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا۔

Leave a reply