بھارت:سکھوں نے لال قلعہ فتح کرکے اس پرخالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا

0
41

نئی دہلی :سکھوں نے لال قلعہ فتح کرکے اس پرخالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے ہزاروں کسانوں نے حکومت کی زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی لال قلعے پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا جبکہ پولیس سے شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے بڑی کارروائی کی تیاریاں کر رکھی تھیں اور کئی جگہوں پر پولیس اور کسان مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور فورسز نے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔

حکومت کے زرعی قانون کے خلاف کسانوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ دوسرے مہینے بھی جاری ہے اوربھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی میں داخل ہوگئے، جس کو نریندر مودی کی حکومت کے لیے ایک بڑا مسئلہ تصور کیا جا رہا ہے۔کسانوں نے نئی دہلی، بنگلور اور ممبئی سمیت کئی شہروں کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی احتجاج کیا۔

Leave a reply