بھارت کی آبی دہشت گردی ،پانی چھوڑ دیا،سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

0
61

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ساتھ بھارت نے آبی دہشت گردی شروع کر دی،دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنیوالے پانی کے ایک بڑے ریلے کیوجہ سیلاب کاخدشہ ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سے2لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہو سکتا ہے ،اگلے12سے24گھنٹوں میں یہ پانی گنڈاسنگھ والاکے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا ،بھارت کیطرف سےسرکاری طورپرابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،قصور،اطراف کے اضلاع کی انتظامیہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیاررہے ،

بھارت روپر ہیڈورکس سے دولاکھ کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑرہا ہے اور ہر ایک گھنٹے بعد پانی چھوڑا جارہا ہے۔ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا سلسلہ اتوار کی شام سے شروع ہوا جورات گئے تک جاری رہے گا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دریائے ستلج میں 1988ء کے بعد یہ ایک بڑا سیلاب ہوگا جس سے ہزاروں ایکڑ زمین، سیکڑوں دیہات متاثر ہوں گے۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بھارت نےلداخ ڈیم کے5 میں سے 3 اسپل ویز کھول دیے ہیں،یہ پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو گا،گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ،دریائےسندھ کےاطراف تمام ضلعی انتظامیہ کوالرٹ جاری کر دیا گیا ہے،

Leave a reply