لداخ کشیدگی،بھارت کی منتیں کام نہ آئیں، چینی فوج کی جانب سے جنگ کی تیاری،مودی سرکارپر خاموشی طاری

0
54

لداخ کشیدگی،بھارت کی منتیں کام نہ آئیں، چینی فوج کی جانب سے جنگ کی تیاری،مودی سرکارپر خاموشی طاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کے مابین لداخ تنازعہ پر کشیدگی کم نہ ہو سکی، چین جنگ کی تیاریوں میں مسلسل مصروف ہے اور دوسری جانب مودی سرکار اپوزیشن سمیت بھارتی میڈیا کے طعنے سن رہی ہے

چین اور بھارت کی فوجوں کی درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اب مذاکرات کا ایک اور دور آنے والے دنوں میں ہو گا، یہ مذاکرات کئی مقامات جن میں پیٹرولنگ پوائنٹ 14 (گلوان علاقہ) ، پیٹرولنگ پوائنٹ 15 اور ہاٹ اسپرنگ ایریا شامل ہے پرہو سکتے ہیں ،6 جون کو ہونے والے مذاکرات سے قبل چین نے کمانڈر بدل دیا تھا اور اسی روز چین کے جنگی طیاروں نے بھارتی فضائی حدود میں گھسے تھے لیکن بھارت خاموش رہا

اب بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ بات چیت سے بھارت مسئلے کا حل چاہتا ہے لیکن دوسری جانب چین مسلسل جنگی تیاریوں میں مصروف ہے، چینی فوج لداخ کے قریب بھاری تعداد میں فوج ،سازو سامان اور جنگی طیارے لا چکی ہے،تبت بارڈر پر رات میں جنگ کی مشق کرنے کے بعد اب چین کے شمال مغربی خطے میں بھی چینی فوج نے پہاڑوں پر لڑنے کی مشق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کا سرکاری میڈیا مسلسل چینی فوج کے جنگی مشق کے ویڈیو شیئر کررہا ہے جس سے بھارت سرکار پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اسکے باوجود مودی سرکار نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور چین کے خلاف اپنا منہ کھولنے کو تیار نہیں،

بھارتی میڈیا نے چین کی جانب سے فوجی مشتقوں کی ویڈیو بھی شیئر کی اور مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لداخ میں سرجیکل سٹرائیک کیوں نہیں کی جاتی جہاں چین کی فوج نے بھارتی فوج کو ٹھڈوں اور لاتوں سے مارا ہے،اور بھارتی فوجی جان بچا کر بھاگے ہیں.

چین کی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز نے ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں ہزاروں چینی افواج پہاڑوں اور ناقابل رسائی علاقوں میں جنگ لڑنے کی مشق کرتے نظر آرہے ہیں۔ بھارت سرکار موجودہ صورتحال میں چین سے خوفزدہ ہو چکی ہے کیونکہ چین مکمل تیاری کے ساتھ لداخ پر بیٹھا ہے اور چینی فوج کو جنگ کی تیاری کا حکم ملا تھا جس کے بعد چینی فوج مزید متحرک ہوئی

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

مودی ٹرمپ ٹیلی فونک رابطہ ، بھارت کی چین اور امریکہ کی سیاہ فاموں کے ہاتھوں درگت پر دونوں کا ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی

پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟

لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین 28 روز سے کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے.

 

لداخ کشیدگی ، پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے

 

Leave a reply