بھارت کی مشکلات میں اضافہ، کرونا کے بعد سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے ، طوفان سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں

سمندری طوفان ممبئی کے قریب پہنچا لیکن ممبئی کو زیادہ نقصان نہیں ہوا، بھارت کرونا کی وبا کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں سمندری طوفان نے تباہی ما دی ہے،

سمندری طوفان نے رائے گڑھ اور پالگھر میں تباہی مچائی ہے ، تیز ہواؤں کی وجہ سے ٹرانسفارمر گرنے سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، پونے میں دو الگ واقعات میں دو افراد طوفان کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں

ریاست کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑ گئی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، جب کہ ریلوے اور فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا۔ ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیئے گئے۔ کئی علاقوں میں بڑے بڑے سائن بورڈز بھی گر گئے۔ درخت کئی گاڑیوں کے اوپر گرے، جس کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں

مہاراشٹرا کی ساحلی پٹی میں 120 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ اسی طرح گجرات کے جنوبی ساحل پر بھی طوفان نسرگ نے کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ گجرات کی سرکار نے نے 8 اضلاع کے ساحلی علاقوں سے 63,700 سے زائد افراد کو علاقے سے نکال دیا تھا

ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقے میں طوفان کے زیراثر طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جب کہ ممبئی کے علاوہ تھانے، پال گھر، رائے گڑھ ، رتناگری اور سندھو گیری اضلاع میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا۔ مہاراشٹرا اور گجرات میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 43 ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ ممبئی میں عوام کو 6 سے7 گھنٹے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ توقع کے برعکس ممبئی شدید سمندری طوفان سے متاثر نہیں ہوا۔

گجرات کے اسٹیٹ ریلیف کمشنر ارشد پٹیل کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے طوفان کوئی بڑے حادثہ اور جانی نقصانات کے بغیر گذر گیا۔

نئی دہلی میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ساحلی مہاراشٹرا سے ٹکرانے کے بعد سائیکلون نسرگ کمزور پڑ گیا۔ یہ چند گھنٹوں میں مزید کمزور پڑجائے گا۔

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

مہاراشٹرا بالخصوص ممبئی گذشتہ دو ماہ سے کوروناوائرس کے بحران سے پریشان ہے۔ طوفان کے پیش نظر ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا اور فلائیٹس منسوخ کردیئے گئے تھے۔

بھارت میں طوفان، طیارے بھی الٹ گئے، ایئر پورٹ بند

Leave a reply