بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی،دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا

0
53
ھارت-کی-جانب-سے-وزیراعظم-عمران-خان-کی-جاسوسی،دفتر-خارجہ-کا-ردعمل-آ-گیا #Baaghi

بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی،دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا
وزیراعظم عمران خان اور دیگر شخصیات کی جاسوسی کرنے پر بھارت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں انڈیا کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور دیگر شخصیات کی جاسوسی کرنے پر بھرپور الفاظ مذمت کی گئی۔ بھارت نے اپنے شہریوں سمیت کئی غیر ملکی شخصیات کی اسرائیلی سافٹ وئیر کی مدد سے جاسوسی کی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انڈیا نے بطور ریاست نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی جس کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مودی کی سرکار عرصے سے مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔یورپی یونین کی ڈس انو لیب نے بھارت مکروہ چہرہ سب کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔بھارت کی زیادتیوں اور ریاستی خلاف ورزیوں کا معمالہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کو چاہیئے کہ جامع تحقیقات کر کے ملزمان کا محاسبہ کرے۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر ‏عمران خان کے خلاف بھی استعمال ہوا ہے، نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان ‏کےخلاف استعمال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے ‏مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز ‏حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا۔

وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply