بھارت سرکار کی سازش ایک دفعہ پھر بے نقاب ہو گئی،اب دنیا یہ کام کرے،قریشی

0
34

بھارت سرکار کی سازش ایک دفعہ پھر بے نقاب ہو گئی،اب دنیا یہ کام کرے،قریشی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سرکار کی سازش ایک دفعہ پھر بے نقاب ہو گئی،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یعنی گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے – انتخابات سے پہلے بی جے پی سرکار کو کافی دقت ہو رہی تھی پانچ ریاستوں میں انہیں شکست ہوئی – چنانچہ ہوا سازگار بنانے کیلئے بی جے پی سرکار نے صرف سیاسی مقصد کے تحت خود حملہ کروا کر اپنے 40 فوجیوں کو مروایا اور ان لاشوں پر سیاست کی بھارت نے جب پلوامہ کا ناٹک رچایا تو ہم نے فوری طور پر اسے مسترد کیا اور اسے ایک جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اس سازش میں، آر ایس ایس کے نظریہ کی پیروکار بی جے پی سرکار اور ان کے ایک میڈیا ہاؤس کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے واضح ہو چکا ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آج ہندوستان کے غیر جانبدار صحافی اس گٹھ جوڑ پر سوالات اٹھا رہے ہیں یکم اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دو لاکھ فوج بھجوائ اور بہانہ بنایا کہ انہیں یاتریوں کی حفاظت مقصود ہے دو لاکھ فوج بھیجنے کا اصل مقصد 5 اگست کے اقدامات کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانا تھا – 14 نومبر کو ہم نے ایک ڈوزئیر کے ذریعے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے ہندوستان کے مذموم عزائم کو مزید بے نقاب کیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ یہ خطرناک لوگ ہیں یہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں عالمی برادری کو ہمارے ڈوزئیر میں پیش کردہ ٹھوس شواہد اور ان حالیہ انکشافات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے اس ہمارے میڈیا کا بہت بڑا امتحان ہے – ہندوستان کا میڈیا، بی جے پی سرکار کے پروپیگنڈہ ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہا ہے پاکستانی میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے وہ پاکستانی اینکرز، صحافی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہ قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں

مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا نے جب دنیا کے سامنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حقائق رکھے تو برطانوی پارلیمنٹ کے دس اراکین نے بھارت کے جھوٹے دعووں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا میڈیا کی طرف سے حقائق سامنے آنے پر یورپی یونین میں کشمیر کے حوالے سے بحث کا آغاز ہوامیڈیا نے امریکی انتظامیہ کو باور کروائے کہ ہندوستان کے عزائم خطے کے امن و استحکام کیلئے کس قدر خطرناک ہو سکتے ہیں

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،حقائق سامنے آ گئے

بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

Leave a reply