بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا ،بیرسٹر سیف بھارتی وفد پر برس پڑے

0
30

عراق میں ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے اجلاس میں بھارت نے ایک بارپھرہٹ دھرمی دکھائی، بیرسٹر سیف کے خطاب کے دوران بھارتی وفد نے شورشرابا کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے بعد بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے،بیرسٹرسیف نےکشمیرکا مقدمہ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں اٹھا دیا ،سینیٹربیرسٹرسیف نے ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے دوران کشمیرکامسئلہ اٹھایا تو بھارتی وفد نے کانفرنس میں شورشرابا کرنا شروع کر دیا تا ہم بیرسٹر سیف نے اپنی بات جاری رکھی

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کشمیری عوام5اگست سےقابض افواج کےمظالم کاسامنا کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، بھارتی فوج کشمیریوں پر بد ترین ظلم کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو بھی بھارت نے کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی، بھارت نے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی میں ان کے ساتھ ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مالدیپ میں‌ ہونے والی اسپیکرز کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں کشمیریوں کیلیے بھرپور آواز اٹھائی جس پر بھارتی وفد میں کھلبلی مچ گئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اپنی سیٹ پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نےپاکستانی وفدکےہمراہ کشمیر کامسئلہ اٹھا یا، اسپیکرز کانفرنس کے ارکان کی جانب سے بھارتی مظالم کی شدید مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ انہیں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے.

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی تقریر کے دوران کشمیر سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی وفد نے ہنگامہ کردیا، بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے وفد کے ہمراہ شورشرابا کیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نےبھارتی وفد کے شور کے باوجود تقریر جاری رکھی، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی عزائم پوری دنیا کےسامنےبےنقاب کیے، پانچ اگست کے بعد پہلی بارپاکستانی اور بھارتی حکومتی وفود آمنے سامنے آئے،

شاہ محمود قریشی کا مالدیب کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو فون ، شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال دونوں نمائندوں کا تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے مالدیپ کے ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اور یکطرفہ اقدام کے بعد پیدا صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارتی یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث کشمیریوں سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو بتایا گیا کہ جینوسائیڈ واچ نے کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ کا مالدیپ کے ہم منصب سے مطالبہ کیا گیا کہ مالدیپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں کردار ادا کریں۔

Leave a reply