بھارت کو پنگا مہنگا پڑا، پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے
پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر طیاہ مارا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے، یہ بھارتی کواڈ کاپٹر ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں گرایا گیا
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter in Khanjar Sector along LOC.
The quadcopter had intruded 500 meters on Pakistan’s side of the #LOC. This is 8th Indian quadcopter shot down by Pakistan Army troops this year. pic.twitter.com/2lfhIFezod— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 5, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ یہ رواں سال مار گرایا جانے والا 8 واں کواڈ کاپٹر ہے۔
بھارت کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے دراندازی کا یہ دو ہفتوں کے دوران تیسرا واقعہ ہے جب پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کواڈ کاپٹر گرایا ہے،رواں برس کے دوران آٹھواں بھارتی ڈرون ہے جسے پاک فوج نے مار گرایا ہے۔
29 مئی کو بھی پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جاسوسی کواڈ کاپٹر نیکرن سیکٹر سے 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا جسے پاکستانی فوج نے مار گرایا۔
کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان
شیو مندر سے مودی کو پیغام دے رہے ہیں…رمیش کمار کا جلسہ سے خطاب
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
9 اپریل کو بھی پاک فوج نے ایک بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا, ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون کیمرے کی سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی،بھارتی ڈرون 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا،بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدودمیں فضائی جائزہ لیا، پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی میں بھارتی ڈرون کواڈ کاپٹر کو مار گرایا،
گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے، اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ بعدازاں ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔
گزشتہ برس ماہ فروری میں پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ اور فضائی جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے کچھ روز بعد بھارت کا ایک جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر گھس آیا تھا جسے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں گرادیا گیا تھا۔
6 مارچ 2018 کو ایل او سی کے مقام چری کوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔ اکتوبر 2017 میں بھی پاک فوج نے ایل او سی کے قریب رکھ چکری سیکٹر میں جاسوسی کرنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ نومبر 2016 میں بھارتی ڈرون کنٹرول لائن پر پاکستانی حدود میں 60 میٹر اندر آگیا تھا، جسے پاک فوج کی آگاہی پوسٹ نے نشانہ بنا کر گرادیا تھا۔
پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران
ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ
پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے
پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی
پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟
پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی
پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف
چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام
بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی
بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ
بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں
کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے طلبا پر آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی لگا دی
15 جولائی 2015 کو پاک فوج نے بھارت کے جاسوس ڈرون طیارے کو لائن آف کنٹرول کے قریب بھمبر کے علاقے میں گرایا تھا، طیارہ فضا سے پاکستانی علاقوں کی فوٹو گرافی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔