بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چرا سکتے،وزیر خارجہ

0
24
بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگرکشمیر سے آنکھ نہیں چرا سکتے،وزیر خارجہ #Baaghi

بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چرا سکتے،وزیر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روزحکومتی پالیسی واضح کردی،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چرا سکتے ،کشمیریوں کو جس طرح جبرو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ سب کے سامنے ہے، آج یواین سیکریٹری جنرل نے پیلٹ گنز کے استعمال پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں ، وزیر اعظم نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی آج افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کا مقصد ایک ہے،آج امریکہ بھی قائل ہوگیا ا فغانستان کےمسئلے کا حل فوجی نہیں ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ غریب طبقے پر بوجھ پڑا لیکن ہم نے معیشت کو سہارا دیا،

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، کاش اپوزیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوحق دینے کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے، شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ سے متعلق جو تجویز دی ہے وہ قابل عمل نہیں وزیراعظم نے کہا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا گیا پاکستانی قوم کی تعریف کی بجائے ان پر الزامات لگائے گئے ،چند افراد نے اقتدارکو دوام دینے کیلئے کہا کہ آپ حملے کرتے رہیں ہم مذمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سوچ اس قوم کی سوچ نہیں ہے،

Leave a reply