بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقا ت بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ،وزیراعظم

0
36

بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقا ت بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ میں بڑھتی ہوئی خلیج کم کرنے کیلئے بھی کر دار ادا کر سکتے ہیں ۔

تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 سال پہلے سیاست میں قدم رکھا اور جدوجہد کا آغاز کیا ، میرے سیاست میں آنے کا مقصد غربت کا خاتمہ تھا ، سیاست میں آنے سے پہلے میں نے کینسر ہسپتال بنایا ، اسے بنانے کی وجہ یہ تھی کہ غریب لوگ علاج مہنگا ہونے کے باعث علاج نہیں کروا سکتے تھے سر مایہ کاری کے باعث غربت میں کمی لائی جا سکتی ہے ،چین نے ٹیکنالوجی کے ذریعے مڈل مین کے کردار کو ختم کیا اور مہنگائی کی بڑی وجہ بھی مڈل مین ہی ہیں ، غربت کے خاتمے میں چین بہترین مثال ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میں یہ کہوں گا کہ سری لنکن میری صدر کے ساتھ مختلف امور پر بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے ، پاکستان کا مسئلہ اس وقت خوراک کا ہے اور ہم کوشش کر رہے ہی کہ خوراک کی قیمتوں کو نیچے لایا جائے جب اقتدار میں آیا تو مودی سے رابطہ کرکے بتایا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ہم کشیدگی کو ختم کریں اور مذاکرات سے اختلافات کو دورکریں ، ہم بر صغیر میں لوگوں کی غربت صرف اس چیز سے ختم کر سکتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیا ن تجارت کو بڑھایا جائے، بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقا ت بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جو کہ مذاکرات سے حل ہو سکتا ہے ، بر صغیر کے تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں ، پاکستان اور سری لنکادہشت گردی سے متاثر ہیں ، دہشتگردی کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بھی متاثر ہوئی، پاکستان اور سری لنکا سیاحت کے شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں، سیاحت کے شعبے میں سری لنکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ۔خطے کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جو مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتا ہے ، جنگ یا تنازعات کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ۔ ایک مسئلے کے حل کیلیے جنگ چھڑنےسے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں،دنیا کے ہر فورم پر موقف رہا ہے کہ مسائل کا حل جنگ نہیں مذاکرات میں ہے،خواہش ہے خطے میں امن ،سیاحت ،تجارت اورسرمایہ کاری کے لیے اپنا کردار اداکریں

اوزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی اور کہا کہ سری لنکن ہم منصب کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیتاہوں ،دونو ں ممالک میں کھیل کے فروغ کےلیے اپنا کردار ادا کرناچاہتاہوں،کرکٹ پاکستا ن اور سری لنکا دونو ں کی عوا م کا پسندیدہ کھیل ہے ،

سری لنکا:پاکستان اورسری لنکاکےخوشگوارتعلقات کےچرچے: وزیراعظم عمران خان سری لنکن عوام کےدلوں کی دھڑکن بن گئے

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب ون ٹو ون ملاقات کیا ہوئی اہم باتیں

دورہ سری لنکا میں پاکستان نے کیا اہم پیشکش کی؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

وزیراعظم نے پیش کش کے باوجود بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکارکردیا،لمباسفرقبول کرلیا:اسے کہتے ہیں غیرت وحمیت

وزیراعظم عمران خا ن سری لنکا پہنچ گئے،کس نے کیا استقبال؟

‏وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورمشیر تجارت عبد الرزاق داؤد بھی کانفرنس میں شریک‏ ہوئے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کانفرنس میں شرکت اعزاز ہے ،کانفرنس سے تجارت اورسرمایہ کاری کےشعبوٕں میں پاک سری لنکا تعاون مزیدمضبوط ہوگا، کانفرنس کامقصدپاک سری لنکاتجارت،سرمایہ کاری کےنئےمواقع تلاش کرناہے،سری لنکا کے وزیر تجارت سے مفید بات چیت ہوئی کانفرنس دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت کے نئے مواقع پیدا کرے گی،افغانستان ،ازبکستان کو براستہ گوادربرآمدات کی پیشکش کی ہے،افغانستان،ازبکستان اور خطے میں تجارت کی بحالی کیلئے کردارادا کررہے ہیں، پاکستان دو سالوں میں بدل چکا ہے کورونا کے دوران بھی پاکستان کی معیشت بہتر رہی،سری لنکا کےسرمایہ کارگوادرسےاستفادہ حاصل کرسکتے ہیں،

وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ون آن ون ملاقات

Leave a reply