بھارت،تربیتی طیارہ کے پائلٹ کی لاشیں مل گئیں،طیارے کا ملبہ نہ ملا

0
74
Jamshedpur: A 15-member team from the Indian Navy and the National Disaster Response Force (NDRF) on Thursday morning recovered the body of both the missing pilots from Jharkhand’s Chandil Dam, three days after a two-seater training aircraft crashed a few minutes after taking off from Jamshedpur Airport.

بھارت، جمشید پور ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے بھارت کے تربیتی طیارہ کے پائلٹ کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں

جمشید ایئر پورٹ سے اڑنے والا تربیتی طیارہ 20 اگست کو تباہ ہو گیا تھا، بھارتی بحریہ نے پائلٹ شتروسنگھ کی لاش نہر سے برآمد کی،طیارے کا ملبہ تاحال نہیں مل سکا، اسکی تلاش جاری ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کہا گیا تھا کہ طیارے کا ملبہ مل گیا لیکن اسکی تصدیق نہیں ہوئی، طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کی لاشیں مل چکی ہیں،طیارہ ایئرکرافٹ الکیمسٹ ایوی ایشن کمپنی کا تھا جو جمشید پور میں پائلٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چلاتی ہے۔تربیتی طیارے نے جمشید پور کے سوناری ایئرپورٹ سے 20 اگست کی صبح پرواز بھری تھی اور تقریباً 20 منٹ بعد لاپتہ ہو گیا تھا، طیارہ کو پٹنہ کے رہائشی کیپٹن جیت شترو آنند اڑا رہے تھے، ان کے ساتھ جشمید پور کے رہائشی زیر تربیت پائلٹ شبھرودیپ دتہ سوار تھے،طیارہ پرواز بھرنے کے 20 منٹ ہی لاپتہ ہو گیا تھا اس کا ایئر ٹریفنک کنٹرول سے رابطہ ختم ہو گیا تھا، طیارے کی تلاش ابھی تک جاری ہے، ایئرپورٹ مینجمنٹ نے مشرقی سنگھ بھوم اور سرائے کیلا،کھرساواں کی ضلع انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی تھی

ایک عینی شاہد کے مطابق اس نے ایک چھوٹے سفید طیارے کو چندیل ڈیم میں گرتے دیکھا، انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں ضلع انتظامیہ کو بھی مطلع کیا جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے نہر میں تلاشی شروع کی، بھارتی بحریہ نے بھی مدد کی اور دو پائلٹ کی لاشوں کو نہر سے نکال لیا گیا تا ہم طیارے کا ملبہ ابھی تک نہیں ملا،عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ اس نے جہاز کو کچھ فاصلے پر پانی میں گرتے دیکھا، جب وہ انداہدو گاؤں کے قریب نہا رہا تھا۔طیارہ حادثہ کیسے پیش آیا اس ضمن میں تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے،

سرائیکیلا-کھرساواں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مکیش لونایت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “ٹرینی پائلٹ اور اس کے ٹرینر کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔”لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔”ٹرینی کی لاش کی شناخت اس کے والدین نے کی۔

تلاشی مہم میں شامل ایک اور سینئر پولیس افسر نے کہا، "مقامی ماہی گیروں نے آج صبح سویرے ایک لاش ڈیم کے قریب تیرتی ہوئی دیکھی، جو پانی والی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی تھی۔ جسم پر موجود یونیفارم سے شبہ تھا کہ یہ تربیتی طیارے کے پائلٹوں میں سے ایک تھا۔افسر نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر تلاشی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو پانی سے باہر نکالا۔اہلکار نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے ٹرینی پائلٹ کی شناخت 19 سالہ شبرودیپ دتہ کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ اس کے انسٹرکٹر کی شناخت شتروجیت آنند کے طور پر کی گئی ہے۔متوفی ٹرینی پائلٹ اپنے والدین سبرنو اور پردیپ دتہ کا اکلوتا بیٹا تھا۔

چندیل ڈیم جمشید پور سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ ڈیم دریائے سبرناریکھا پر ہے، جس کا رقبہ 1,963 مربع کلومیٹر ہے۔ ڈیم کی اونچائی 56.80 میٹر اور لمبائی تقریباً 720.10 میٹر ہے۔

بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

Leave a reply