‘بھارت نے تارے زمین پر فلم بنائی، ہم نے طیارے زمین پر بنا دی’فیاض چوہان کامیجرگورووآریا کوپیغام

0
35

لاہور:‘بھارت نے تارے زمین پر فلم بنائی، ہم نے طیارے زمین پر بنا دی’فیاض چوہان کا زبردست جواب،اطلاعات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میراپیدائشی مزاج ہےکہ پاکستان کوبھارت سے ہرقیمت پرجیتنا ہے بھارت پاکستان کے خلاف کیاپلان بنا رہا ہےدیکھنےکیلئے بھارتی میڈیا دیکھتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بھارت کی ہر فلم میں پاکستان کودہشت گردپیش کیاجاتاہے، بھارت عشق اورعاشقی والی فلموں میں بھی پاکستان کوٹارگٹ کرتاہے آدھی سےزیادہ دنیامیں بھارتی فلمیں دیکھی جاتی ہیں۔

 

 

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی ہدایتکاروں سےکہتاہوں ملک میں ہونیوالی دہشتگردی فلموں میں دکھائیں اےپی ایس کاواقع اورکلبھوشن کےبیان ہمارےپاس بطورثبوت ہیں ہمیں بھی اپنی فلموں میں بھارت کاچہرہ دکھانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اورمشرق وسطی کےاندرداعش سےانڈیاکےرابطے ہیں تارے زمین پرفلم انڈیانےبنائی،ہم نےفلم بنادی طیارےزمین پر، دوسرےممالک عمران خان سےپوچھتےہیں دہشت گردی کیخلاف کیسےجنگ جیتی، پٹھان کوٹ حملےمیں بھارتی میڈیادیکھا3دن بعدبھی بھارتی فوج قابونہ پاسکی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ میجرگوروو آریا چیلنج دےرہا تھا میں نےکہاتم میں کسی پاکستانی سےمقابلےکی سکت نہیں، اپنےٹی وی پروہ ہماری بات سننےکی ہمت نہیں رکھتےمائیک بندکردیتےہیں، میں نےمیجرگورووآریاکوکسی بھی پاکستانی ٹی وی چینل پرمناظرےکاچیلنج دیا، ثابت کرونگا پاکستان میں دہشت گردی کےپیچھےرا، بی جےپی کا ہاتھ ہے2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پرحملہ خودکراکے پاکستان پرالزام لگایا گیا

Leave a reply