بھارت میں دنیا بھر کی سب سے بڑی کورونا ویکسی نیشن ، بڑی خبر آگئی

0
54

بھارت میں دنیا بھر کی سب سے بڑی کورونا ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔بھارت نے مزید 12 کروڑ ویکسین منگوا لی ، جو دنیا میں سستی ترین ویکسین شمار کی جاتی ہے ، سارے ٹیکسز کے ساتھ یہ ویکسین دو سو دس روپے ، اور عالمی مارکیٹ کھلتے ہی مزید ویکسین منگوائی جائے گی

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ایک روز کے دوران ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً 47 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو بھارت میں گزشتہ برس 7 نومبر سے کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 60 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد افراد اب تک صحتیاب بھی ہوچکے ہیں

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ گزشتہ ہفتے میں بھارت میں کورونا کے کیسز میں انتہائی تیزی دیکھنی میں آئی ہے اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا سے 212 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جو 9 جنوری کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے جہاں ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 30 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کل کیسز کی تعداد 24 لاکھ 80 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

اس کے علاوہ چار ریاستوں پنجاب، کیرالا، کرناٹکا اور گجرات میں بھی ایک روز کے دوران سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھنے کے بعد ملک میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور راجستھان حکومت نے 8 شہروں میں رات کے اوقات میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جب کہ مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مہاراشٹرا میں 11 روز کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہےاور ناگپور میں بھی کورونا کی پابندیوں میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے جہاں ریسٹورینٹس شام 7 بجے اور دکانیں شام 4 بجے بند کردی جائیں گی جب کہ سرکاری و نجی اداروں میں 25 فیصد اسٹاف کی حاضری ہوگی۔واضح رہے کہ بھارت میں دنیا بھر کی سب سے بڑی کورونا ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

Leave a reply