بھارت میں سڑک چوڑی کرنے کے بہانےتاریخی مسجد شہید

0
36
india

بھارتی ریاست اترپردیش میں قائم تاریخی مسجد کو سڑک چوڑی کرنے کے بہانے شہید کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

باغی ٹی وی: اترپردیش میں الہٰ آباد کے علاقے ہندیا میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کردیا گیا۔ ٹوئٹر پر بھارتی پروفیسر اور یونیسکو کے چیئرپرسن اشوک سوائیں کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں یوپی کی ایک سڑک پر قائم مسجد کو ہیوی مشینری کے ذریعے شہید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام خاتون ہلاک


اشوک سوائیں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ مسجد کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سڑک چوڑی کرنے کے لیے شہید کیا گیا ہے۔


دوسری جانب مسلم اسپیس نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتا یا گیا کہ یو پی کے شہر الہ آباد کے ہنڈیا نامی گاؤں میں واقع شاہی مسجد کو شہید کردیا گیا ہے، مسجد شیر شاہ سوری کے دور سے قائم تھی۔

بھارت؛120خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کرنےوالے’جلیبی بابا‘کو14سال قید:پیروکاروں کا…

اس حوالے سے امام مسجد کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا اور 16 جنوری کو کیس کی سماعت ہونی تھی۔

مقامی مسلم تنظیم کے عہدیدار نے بتایا کہ عدالت میں سماعت کے لیے تاریخ مقرر ہونے کے باوجود گزشتہ روز پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ذریعے مسجد کو سڑک چوڑا کرنے کے بہانے شہید کردیا۔

پیپلز یونین فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق صرف گجرات میں 500 کے قریب مساجد اور عبادت گاہوں کو مسمار کیا گیا جس سے بھارت کے سیکولر اسٹیٹ ہونے کا نام نہاد دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔

معاشی بحران سےنکلنےکےلیےسری لنکا کافوج کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ

Leave a reply