بھارت میں ایک اور طیارہ زمین بوس،پائلٹ ہلاک

0
39

بھارت میں ایک اور طیارہ زمین بوس،پائلٹ ہلاک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک اور طیارہ زمین بوس ہو گیا، پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گیا

واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہان ایک ہوا بازی اکیڈمی کا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے، واقعہ میں ٹرینی پائلٹ نے بھی جان سے ہاتھ دھو دیئے پائلٹ کی شناخت مہما کے طور پر ہوئی ،ٹرینی پائلٹ کا تعلق تامل ناڈو سے تھا،طیارے نے ضلع گنجور سے پرواز لی تھی تا ہم نلگونڈا کے قریب طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا

بھارتی میڈیاکے مطابق طیارے نے جب پرواز شروع کی تھی تو اسی وقت ہی طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا تھا ، جس کے بعد طیارہ تباہ ہو گیا، تا ہم واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے،مقامی پولیس، اکیڈمی کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں،

واضح رہے کہ 6 مئی کو 2021 کو بھی مدھیہ پردیش کا ایک ریاستی طیارہ ریمڈیسیور انجیکشن لے کر احمد آباد سے گوالیر جا رہا تھا اور ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کے دوران وہ حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ طیارہ کے پائلٹ کیپٹن سعید ماجد اختر اور ان کے ساتھ پائلٹ شیوشنکر جیسوال کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئی تھیں، جب کہ طیارہ پوری طرح سے تباہ ہو گیا تھا

مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

ایک ماہ میں کتنے بھارتی طیاروں کی ہو چکی ہے اسلام آباد میں لینڈنگ؟

اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ

بھارتی طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں آ گیا

Leave a reply