بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائے گا، وزیراعظم

0
33

بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائے گا، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کابہترین ٹیلنٹ اوورسیز پاکستانی ہیں ،اوورسیزپلاٹس لیتےہیں تو ان پرقبضہ ہوجاتاہے،مشکلات کوسمجھتاہوں،میں اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کو سمجھتا ہوں،میں کینسر اسپتال بنانے کی کوشش میں امریکا بھی گیا امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں نے باہر کے اسپتالوں کے سسٹم پرکینسر اسپتال قائم کیا، اسپتالوں میں اصلاحات باہر ملکوں کے اسپتالوں کی طرز پر کررہے ہیں،کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانےوالا طبقہ کہتاہے نج کاری ہورہی ہے ہم چاہتےہیں سرکاری اسپتالوں میں عام افرادکواچھا علاج ملے

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اسپتال اصلاحات اب پنجاب میں بھی لا رہے ہیں تبدیلی لائیں تو ہر جگہ مزاحمت ہوگی میں نے پہلے ہی دن کہا تھا گھبرانا نہیں ہے ،صرف ہیلتھ سسٹم میں نہیں دیگر شعبوں میں بھی مزاحمت کی جاتی ہے،پاکستان تبدیلی کے بغیر پاکستان آگے نہیں جا سکتا،ایک حکومت مدت پوری کرنے آتی ہےہم اصلاحات کیلئے آئے ہیں ،ملک کا انتظامی انفرااسٹرکچرتبدیل کیے بغیرآگے نہیں جا سکیں گے .ہماری حکومت اصلاحات کر کے ہی رہے گی.

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

اسرائیل سی تعلقات رکھنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان امت کے اتحاد کے داعی کیسے ہو سکتے ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک آگے نکل گئے،بنگلادیش بھی ہم سے آگےنکل گیا،مہاتیرمحمد کی اصلاحات کی بدولت ملائیشیا کہاں سے کہاں پہنچ گیا ،ترکی میں شرح سود 30 فیصد تھی اصلاحات کرکے معیشت ٹھیک ہوگئی،حکومت کے ہر اصلاحاتی پروگرام میں رکاوٹیں کھڑی کی جا تی ہیں،بھارت کا نکتہ نظرامریکامیں حاوی ہوتا ہےجس پرپالیسی پاکستان پراثراندازرہتی ہے،ترکی اور ملائیشیانے اصلاحات کے ذریعے ملک کو اٹھایا،آرایس ایس بھارت میں نازی جرمنی کی پالیسی پر چل رہا ہے ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں میں پہلی باربھارت پرتنقید ہورہی ہے،بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائے گا ,مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نظربندی کو 5مہینے ہونےوالے ہیں,بھارت میں پڑھے لکھے ہندو،دیگرمذاہب کےلوگ شہریت قانون کیخلاف کھڑے ہوگئے ,میانمار میں بھی پہلے مسلمانوں کو رجسٹریشن کیلئے کہا گیا پھر نسل کشی کی گئی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کیلئےبھارت کوئی نہ کوئی ایڈونچرکریگا،جب تک حکومت میں نہیں تھا معلوم نہیں تھااللہ نے پاکستان کوکیا کچھ دیا ہوا ہے ,ہم ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے کاروبار کے لیے سہولتیں پیدا کیں,ہمارے پہلے سال میں ورلڈ بینک نے ہمیں 10بہترین ممالک میں رکھا,

Leave a reply