fbpx

بھارت میں چاند نظر نہیں آیا۔پاکستانی قوم کو ہلال کمیٹی کے فیصلے کا انتظار

عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، براہ کرم سرکاری اعلان کا انتظار کریں

دوسری جانب بھارت میں عید کا چاند نظر نہیں آیا بھارت میں سرکاری سطح پر اعلان کر دیا گیا ہے کہ عید تین مئی کو ہو گی شوال کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، خلیجی ملکوں میں عید الفطر کل ہوگی ، برطانیہ میں بھی پیر کو ایک ہی دن عید منائے جانے کا امکان ہے ، افغانستان میں آج عید منائی گئی ہے