بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

0
58

بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، بھارت میں آکسیجن کی کمی ہو چکی ہے، دنیا کے اکثر ممالک بھارت کی مدد کر رہے ہیں

پاکستان نے بھی بھارت کو مدد کی پیشکش کی تھی تا ہم بھارت نے پاکستان کی جانب سے مدد کا باضابطہ جواب نہیں دیا بلکہ ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ایسے میں بھارت کی ایک این جی او سیڈ ٹرسٹ نے پاکستان کی این جی او صارم برنی ٹرسٹ کو خط لکھا ہے جس میں 10 آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے

سماجی کارکن صارم برنی نےاس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا گیا، خط میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ بھارت کی این جی او سیڈ ٹرسٹ نے 10 آکسیجن کے ٹینک دینے کی اپیل کی ہے، تنہا 10 آکسیجن کے ٹینک فراہم کرنا ممکن نہیں اس لیے حکومت پاکستان مدد کرے تاکہ بھارت کو مطلوبہ آکسیجن پہنچائی جا سکے۔صارم برنی نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ کورونا کی مشکل گھڑی میں بھارت کا ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔بھارت کی این جی او کا کہنا ہے کہ ہمارا صحت کا نظام آکسیجن کی ضرورت پوری نہیں کر پا رہا، اپنی حکومت کو بتا چکے ہیں ہم پاکستان سے آکسیجن کے ٹینک لے رہے ہیں، آکسیجن ہو گی تو شہریوں کی زندگیاں بچا پائیں گے۔

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

Leave a reply