بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار
بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تین روز میں کرونا کیسز میں معمولی کمی کے بعد آج پھر زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا
بھارت میں کرونا نے کہرام مچا رکھا ہے، ایک ایک روز میں لاکھوں کیسز سامنے آ رہے ہین جبکہ ہزاروں اموات ہو رہی ہیں،بھارت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دوسری بر 4 لاکھ سے زائد کرونا کے مریض سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 4 لاکھ 6 ہزار 628 کرونا مریض سامنے آئے ، اس سے قبل گزشتہ ماہ 30 اپریل کو کرونا کے 4 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے تھے
بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جب کہ 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہا رچکے ہیں،
بھارت کے کئی ریاستوں میں ا ٓکسیجن کی قلت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں ۔ آکسیجن کی قلت کو لے کر اور بد انتظامی کو لے کر کئی ریاستوں کے ہائی کورٹ نے ریاستی حکومتوں سے سخت سوالات بھی کئے ہیں، کئی روز سے کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے کم تھی اور یہ امید کی جارہی تھی کہ یہ تعداد اب کم ہو جائےگی لیکن جس طرح نئے مریضوں اور متاثرین کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اس نے ایک مرتبہ پھر بھارت میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے
دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے کورونا سے دوچار لوگوں کے لئے بیرون ممالک سے وصول کی جانے والی امداد کی تقسیم میں شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، راہول کا کہنا تھا کہ کرونا متاثرین کی یہ مدد کہاں جا رہی ہے اس بارے میں مودی سرکار کو جواب دینا چاہیے ،راہول نے ٹویٹر پر سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بیرون ممالک سے کتنی مدد ملی؟ وہ امداد کہاں ہے، اس امداد کا فائدہ کن لوگوں کو مل رہا ہے، ریاستوں میں کیسے امداد تقیسم کی جا رہی ہے؟ اس میں شفافیت کیوں نہیں ہے ،کیا مودی سرکار ان سوالوں کے جواب دے گی؟
بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا
بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا
بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا
کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں
کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا
ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.
ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم
مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،
بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے