بھارت میں کرونا نے ریکارڈ توڑ دیا، 24 گھنٹوں میں 7466 مریض، 175 ہلاکتیں

0
23

بھارت میں کرونا نے ریکارڈ توڑ دیا، 24 گھنٹوں میں 7466 مریض، 175 ہلاکتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، انڈیا میں کرونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 442 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 4797 ہو چکی ہیں. بھارت میں 71 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ مریض سامنے آئے اور سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7466 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 175 ہلاکتیں ہوئیں

بھارت میں بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے مریض سامنے آئے تھے اس کے بعد دو دن سے متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں، مہاراشٹر میں 24 گھنٹوب میں 2598 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 59 ہزار 546 ہو گئی جبکہ مہاراشٹر میں 1982 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تامل ناڈو میں مریضوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 145 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے دہلی تیسرے نمبر پر ہے دہلی میں 16،281 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 316 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،مودی کے آبائی حلقے گجرات میں اب تک 15،562 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 960 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ راجھستان میں مریضوں کی تعداد 8067 جبکہ 180 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،

اتر پردیش میں کرونا وائرس کے اب تک 7170 مریض سامنے آ چکے ہیں اور 197 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،مغربی بنگال میں اب تک 4536 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 295 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تلنگانہ میں 2256 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا کی وجہ سے 67 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

Leave a reply