بھارت میں کرونا نے تباہی مچا دی ، ہلاکتیں 53 ہو گئیں

0
22

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی تباہی جاری ہے، بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے

بھارت میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے، دہلی کے نظام الدین تبلیغی مرکز میں 219 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، بھارت میں کرونا وائرس سے 156 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں.

بھارتی ریاست تلنگانہ میں کرونا وائرس کے ایک دن میں 30 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ایک روز میں 3 ہلاکتیں ہونے کے بعد تلنگانہ میں مجموعی ہلاکتیں 9 ہو گئی ہیں،تلنگانہ میں کرونا کے 154 مریض ہیں جن کا علاج جاری ہے،تلنگانہ کے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی تلاش جاری ہے جن کو قرنطینہ کیا جائے گا کیونکہ ان میں سے اکثر دہلی تبلیغی مرکز گئے تھے.تبلیغی مرکز سے واپس لوٹنے والے 5 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی جس پر انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا.

دوسری جانب مودی نے ریاستی وزراء اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کروایا جائے، مودی آج جمعہ کو بھارتی قوم کے نام اہم پیغام بھی جاری کریں گے.بھارت میں اکیس روزہ لاک ڈاؤن جاری ہے

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارت میں لاک ڈاون اور کرونا وائرس کے ضمن میں افواہ پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں الہ آباد یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر اور سماج وادی لیڈر رچا سنگھ اور انکے تین دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ان پر الزام ہے کہ انہیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ گمراہ کن اور غلط پیغامات پھیلائے تھے۔ کرنل گنج پولیس تھانے میں چاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں 21 ہزار سے زائد کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 6 لاک 75 ہزار افراد رہ سکتے ہیں، اور وہاں 25 لاکھ لوگوں کو کھانا دینے کی سہولت دی گئی ہے، یہ کیمپ ان افراد کے لئے ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے ہیں،

بھارت میں 126 لیب کرونا کے ٹسیٹ کر رہی ہیں، بھارت میں اب تک 47 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں.

Leave a reply