بھارت میں حاملہ ہتھنی کے قاتل گرفتار،مسلمانوں کے قاتل ہندو انتہا پسند آزاد

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کریکر کے ذریعے ہتھنی کے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے پلکڈ میں ہتھنی کے قتل کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق جس ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے وہ کھیتوں میں کام کرتا ہے، اس کے ساتھ کے مزید دو ملزمان کی تلاش جاری ہے جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

ایک روز قبل ہتھنی کی موت کی تحقیقات کرنے والی کیرالہ کے محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بھی دو افراد کو الگ سے گرفتار کیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہے

واضح رہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے ہتھنی کی موت سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم کی نظر تین مشتبہ لوگوں پر ہے۔ ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی

حاملہ ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آئی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ کی وجہ سے ہتھنی کے منہ پر زخم بن گئے تھے۔ ہتھنی کئی دنوں سے بھوکی رہی اور 10 سے 12 دنوں سے کافی تکلیف میں تھی۔ اس درد کی وجہ سے وہ کچھ کھا پی بھی نہیں سکی اور کافی کمزور ہو گئی تھی۔ آخر میں وہ پانی میں گر گئی تھی اور ڈوبنے لگی تھی۔

بھارت میں حاملہ ہتھنی کے منہ میں کریکر ڈال کر اسے مار دیا گیا

اسلاموفوبیا ، حاملہ ہتھنی کی کریکر دھماکوں سے ہلاکت کا الزام بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے سر دھر دیا

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہتھنی کے جسم کے اندر کافی پانی چلا گیا تھا اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے اسکی موت ہوئی

واضح رہے کہ بھارت میں ہتھنی کے قاتلوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا لیکن بھارت مین ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،مسلمانوں کو زندہ جلایا جاتا ہے، مساجد کی بے حرمتی کی جاتی ہے، خواتین کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے، مودی سرکار کے دور حکومت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، مسلمانوں پر ہونے والے تشدد ، قتل عام، جلاؤ گھیراؤ کے ملزمان کے خلاف پولیس نے کبھی کاروائی نہیں کی

بھارتی ریاست بہار کے علاقے میں ہندو انتہا پسندوں نے 18 سالہ مسلمان محمد اسرائیلی کو روکا اور اسے زبردستی جے شری رام بولنے کا کہا جب محمد اسرائیلی نے انکار کیا تو ہندو انتہا پسندوں نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا اور اس کے جسم پر چاقو او رخنجروں سے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

گائے ذبیحہ کے نام پر بھارت میں مسلمانوں کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں زنجیرمیں جکڑ کر زندہ جلا دیا گیا

 

ہندو انتہا پسندوں نے اس کے جسم، گردن پر چاقوؤں سے وار کئے اور اسکو مردہ سمجھ کر فرار ہو گئے، بعد ازاں مقامی شہریوں نے اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے

 

مودی کے بھارت میں مسلم خاتون سے ہتھنی کی اہمیت زیادہ

Leave a reply