بھارت میں جعلی کرونا ویکسین لگانے والا گرفتار

بھارت میں جعلی کرونا ویکسین لگانے والا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک طرف کرونا سے مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی نہیں ہو رہی، لاشیں ندیوں میں بہائی جا رہی ہیں تو دوسری جانب ضمیر فروش متحرک ہو چکے ہیں، کرونا کی ویکسین لگا رہے ہیں جس سے کئی اموات ہو چکی ہیں

جیل پور پولیس نے جعلی کرونا ویکسین کی فروخت پر ایک مقامی ہسپتال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، سٹی ہاسپٹل کے ڈائریکٹر اور جبل پور وشوا ہندو پریشد کے سربراہ سربجیت سنگھ موکھا کو چارج شیٹ میں مرکزی ملزم کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد منگل کو ملزم وی ایچ پی لیڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سربجیت نے اندور سے 500 ریمڈیسیور انجیکشن حاصل کئے اور اپنے ہسپتال میں کوویڈ کے کئی مریضوں کو وہی ٹیکے لگائے جس کے بعد ان میں 5 مریضوں کی موت ہو گئی ،کرونا مریضوں کی ویکسین کے بعد موت کے معاملے نے لواحقین کو شک میں ڈال دیا، جس پر لواحقین نے ڈاکٹر کے خلاف درخواست دی تو پتہ چلا کہ ملزم جعلی ویکیسن لگا رہا تھا۔

پولیس نے یہ گرفتاری گجرات پولیس ٹیم کی جانب سے ایک فیکٹری پرچھاپے کے بعد کی، اس چھاپے میں بھارت میں نقلی ریمڈیسیور انجیکشن کے اڈے کو پکڑا گیا گیا تھا جہاں ٹیکے بنائے جاتے اور پھر بھارت میں فروخت کے لئے بھیجے جاتے پولیس نے جبل پور کے رہائشی اور میڈیسن سپلائر سپن جین کو اِس کیس کے سلسلہ میں 7 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ جین کی 3 دوکانات کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ 2 ہسپتالوں کو بھی سیل کیا گیا ہے جن میں سربجیت کا ہاسپٹل بھی شامل ہے۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے کورونا سے دوچار لوگوں کے لئے بیرون ممالک سے وصول کی جانے والی امداد کی تقسیم میں شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، راہول کا کہنا تھا کہ کرونا متاثرین کی یہ مدد کہاں جا رہی ہے اس بارے میں مودی سرکار کو جواب دینا چاہیے ،راہول نے ٹویٹر پر سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بیرون ممالک سے کتنی مدد ملی؟ وہ امداد کہاں ہے، اس امداد کا فائدہ کن لوگوں کو مل رہا ہے، ریاستوں میں کیسے امداد تقیسم کی جا رہی ہے؟ اس میں شفافیت کیوں نہیں ہے ،کیا مودی سرکار ان سوالوں کے جواب دے گی؟

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار

شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملی، کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کو بھارتیوں نے ندی میں بہانا شروع کر دیا

کرونا کا سستا ترین علاج، کیا واقعی چائے پینے سے کرونا نہیں ہو گا؟

ٹھنڈے پانی میں تین چمچ گائے کا پیشاب، کرونا کا بھارت میں نیا علاج

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے

بھارت میں کرونا کی نئی قسم ،دنیا کے لئے خطرہ،عالمی ادارہ صحت نے کیا خبردار

Comments are closed.